دورہ انگلینڈ: حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے امکانات روشن

کراچی ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محمد حفیظ کے دوبارہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے دکھائی جانے کے امکانات نظر ا?رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو امید ہے کہ بولنگ ایکشن کے اصلاح و تربیت کے بعد حفیظ بحال ہوجائیں گے۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ا?ل راونڈر محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ کرانا چاہتی ہے۔امکان ہے کہ وہ سیریز سے قبل لیفبرا میں آئی ئی سی سی کی تصدیق شدہ بایو میکنک لیبارٹری میں مشکو ک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرائیں گے اور ون ڈے سیریز میں بولنگ کے لئے دستیاب ہوں گے۔محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر آئیئی سی سی نے گذشتہ سال ایک سال کے لئے پابندی لگائی تھی۔ا?ف اسپنر ایک سال گذارنے کے بعد اب بولنگ کراسکتے ہیں۔ووسٹر میں محمد حفیظ روانہ3گھنٹے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔حفیظ پر امید ہیں کہ ان کا بولنگ ایشن کلیئر ہوجائے گا اور وہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بولنگ کراسکیں گے۔جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے حفیظ نے کہا کہ لیفبرا بر منگھم کے قریب ہے اس لئے میں وہیں ٹیسٹ کرانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔گھٹنے کی تکلیف اب کم ہوگئی ہے، اس لئیگذشتہ ایک ہفتے سے اپنے ایکشن پر کام کررہا ہوں۔
ویسٹ انڈین سنیل نرائن کے بولنگ ایکشن پر کام کرنے والے سابق کاونٹی بولر کارل کرو کی خدمات پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے حاصل کی ہے۔کارل کرو پاکستانی سپورٹ اسٹاف کے ساتھ مل کر حفیظ کے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔