دورۂ آسٹریلیا پر انگلینڈ کی پہلی کامیابی

پرتھ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے آل راؤنڈ مظاہرے کی بدولت دورۂ آسٹریلیا پر انگلینڈ نے آج پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جیسا کہ یہاں منعقدہ چوتھے ونڈے میں انگلش ٹیم نے میزبان ٹیم کو 57 رنز سے شکست دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹوں کے نقصان سے 316 رنز بنانے کے بعد میزبان ٹیم کو 47.4 اوورس میں 259 رنز تک محدود رکھا۔ دورۂ آسٹریلیا پر انگلش ٹیم کی پہلی کامیابی میں اسٹوکس نے پہلے 84 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز اسکور کرنے کے علاوہ بولنگ میں 9 اوورس میں 39 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آل راؤنڈ مظاہرے پر اسٹوکس کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلیا کے لئے آرون فنچ نے 111 گیندوں میں 8 چوکوں اور 4 چھیکوں کی مدد سے 108 رنز اسکور کئے۔ تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرپائے جس کی اہم وجہ ہر گزرتے اوور کے ساتھ مطلوبہ نشانہ کافی اوور کافی مہنگا ہونا تھا جبکہ میچ کے بعد دوسرا اعظم ترین میکسن ویل نے 26 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے26 رنز اسکور کیا۔ دیگر بیٹسمنوں میں میتھو ویڈ (23) اور ڈینل کرسٹین (23) سے ہی قابل ذکر اسکور بنایا۔ اسٹوکس کے علاوہ ٹم برسنین نے 8.4 اوورس میں 45 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے کارگذار کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو بیاٹنگ کے لئے مدعو کیا۔ الیسٹر کک (44) ، این بیل (55) کے علاوہ لوور آرڈر میں جوس بٹلر نے محض 43 گیندوں میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے تیز رفتار 71 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے لئے جیمس فالکنر نے 10 اوورس میں 67 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔