کراچی۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دورہ انگلینڈ کیلئے سینئر بیٹسمین یونس خان، عمر اکمل اور احمد شہزاد پاکستانی ٹیم میں خود بخود منتخب نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کیلئے آئندہ چند دنوں میں ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جس کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی تینوں طرز کی کرکٹ کے کپتانوں کے ساتھ مل کر مشاورت کر رہی ہے تاہم ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے عمر اکمل، احمد شہزاد اور یونس خان کے معاملے پر پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی واضح فیصلہ نہیں لے پارہی ہے۔ ذرائع کے بموجب دوہ انگلینڈ کیلئے ان تینوں ہی بیٹسمینوں کی اہمیت ہے تاہم ڈسپلن کی خلاف ورزیاں نظرانداز نہیں کی جاسکتیں۔