شمس آباد ۔/3اگسٹ، ( سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گگن پہاڑ میں ایک خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب 40سالہ نامعلوم خاتون جس کے جسم پر کالے رنگ کی ساڑی ہے مشتبہ حالت میں پائی گئی تھی۔ جسے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔