دودھ میں کیمیائی اشیاء کی ملاوٹ ، گاؤلی گرفتار 9 لیٹر پانی سے 10 لیٹر دودھ تیار

حیدرآباد ۔ /26 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے جی ایچ ایم سی اے فوڈ سیفٹی عہدیداروں کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے ایک گاؤلی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ تیار کرنے والی اشیاء برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس عہدیداروں نے بتایا کہ سی ایچ دامودھر یادو اپنی دوکان واقع ریجمینٹل بازار سکندرآباد میں خطرناک کیمیکل آکسیٹوسین ہائیڈروجن پیراکسائیڈ کی ملاوٹ کے ساتھ دودھ تیار کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دامودھر یادو 10 لیٹر دودھ تیار کرنے کیلئے 9 لیٹر پانی ‘ ایک لیٹر اصلی دودھ اور مذکورہ کیمیکلس کی مدد سے ملاوٹی دودھ تیار کرتے ہوئے مارکٹ میں 45 روپئے فی لیٹر فروخت کررہا تھا ۔ گرفتار گاؤلی کے قبضے سے ٹاسک فورس نے کیمیکلس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف مزید کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا ۔