دودھ فراہم کرنے والے کسانوں کی ہر ممکنہ امداد

کریم نگر۔/12جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دودھ کی پیداوار کرنے والوں کی ڈیری کی جانب سے ہر طرح سے مدد کی جارہی ہے۔ کریم نگر ملک پروڈیوسر کمپنی لمیٹیڈ چیرمین سی ایچ راجیشور راؤ نے اس بات سے واقف کروایا۔ کریم نگر ڈیری کی جانب سے منصوبہ بند طریقہ پر کسی اور مقام یا ڈیری میں اس طرح کی انقلابی قابل تقلید ترقیاتی پروگراموں پر عمل کرتے ہوئے ڈیری کی ترقی کے ساتھ ساتھ کسانوں کی دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور ترقی کی کوشش کرتے ہوئے آگے قدم بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے نئے سال اور سنکرانتی تہوار کی کسانوں کو مبارکباد د ی اور کہا کہ ان سے دودھ کی خریدی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یکم جنوری سے اس پر عمل کیا جارہا ہے۔ دودھ کی خریدی قیمت میں اضافہ کے باوجود فروخت میںدودھ خریدنے والوں پر کوئی بوجھ یا قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

ڈیری میں دودھ کی دیگر معیاری اشیاء مٹھائیوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ دودھ کی فروخت کے ساتھ دہی،پنیر پیڑہ فروخت کیا جارہا تھا اب ملائی لڈو ، کھجور کیک، کھجو کھوا، ملک کیک، اسپیشل میکنگ مٹھائی کو انتہائی محفوظ اور صحت مند طریقہ پر بند ڈبوں میں پیکنگ کے ساتھ مارکٹنگ کی جارہی ہے اور ان اشیاء کی قیمت بھی بازار کے دام سے کم رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عنقریب حیدرآباد میں گوداوری ملک ڈیری لمیٹیڈ کے نام سے دودھ اور دودھ سے تیار شدہ تمام اشیاء کی فروخت کے آغاز کا منصوبہ تیا رکیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال گزشتہ ڈیری نے 150کروڑ روپئے کا کاروبار کیا تھا سال حال اس میں اضافہ ہوچکا ہے تاحال مالی سال کے لئے 3ماہ باقی ہیں 162کروڑ روپئے کا کاروبار ہوچکا ہے۔ دودھ کے حصول میں مسکہ کے فیصد کے حساب سے قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ ایک روپیہ قیمت خرید سے 2 روپئے فی لیٹر خریدی میں اضافہ ادائیگی ہوئی ہے۔ اس موقع پر دودھ سربراہ کرنے والوں کی بہبود کے لئے شروع کردہ پروگراموں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دودھ سربراہ کرنے والوں کی لڑکیوں کی شادی ، بچوں کی تعلیم کے لئے بھی ڈیری کی جانب سے مدد کی جارہی ہے۔ ضعیف افراد کو ماہانہ وظیفہ کی رقم ، فوت ہونے والوں کی آخری رسومات کے لئے دی جانے والی امداد سے بھی واقف کروایا۔پریس کانفرنس میں منیجنگ ڈائرکٹر وی ہنمنت ریڈی بھی موجود تھے۔