دودھ سے منسلک کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی

کریم نگر۔/30ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دودھ دینے والے مویشیوں گائے، بھینس کی افزائش کرنے والے کسانوں کو جوکہ کریم نگر ملک پروڈیوسرس کمپنی کو دودھ کی سربراہی کررہے ہیں انہیں علاج کی سہولتوں کے لئے میڈی کلیم ہیلت انشورنس ایک لاکھ روپئے تک کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈیری چیرمین سی ایچ راجیشور اؤ نے واقف اس بات سے واقت کروایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سے اس پر عمل آوری ہوگی۔ کسان اور اس کی اہلیہ اور دو بچوں کا احاطہ ہوگا۔ جملہ ایک لاکھ روپئے تک کسی کے لئے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وہ یہاں ڈیری میٹنگ ہال میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سے مخاطب تھے۔ اس ہلت انشورنس سے استفادہ کے لئے 80سال عمر حد رکھی گئی ہے۔ انشورنس کی مقررہ فیس میں 50فیصد ڈیری اور 50فیصد کسان کو دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پروڈیوس کمپنی کا سال گزشتہ کاروبار 116کروڑ تھا جبکہ اس سال اس میں 155.73کروڑ کا اضافہ ہوچکا ہے۔ سال گزشتہ 33لاکھ روپئے کا منافع حاصل ہوا تھا امسال 51.87 لاکھ روپئے کا منافع حاصل ہوا ہے۔ 201.68 لیٹر دودھ فروخت کیا گیا تھا تو امسال 408.99 لاکھ لیٹر دودھ کی فروخت ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ عادل آباد، نظام آباد، ورنگل میدک اضلاع سے دودھ کی کسانوں سے خریدی اور فروخت کے منصوبہ عمل کے تحت ہر ضلع مستقر پر ایک ایک کولنگ یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔ریاستی صدر مقام حیدرآباد میں کریم نگر ڈیری دودھ اور دودھ سے تیار کردہ دیگر اشیاء بھی فروخت کی جارہی ہیں،اندرون 15دن باسندی مٹھائی مارکٹ میں لائی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ میٹھی لسی، بٹرملک، زیرا بٹر ملک کپس بھی فروخت کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں کمپنی کے حصص شیئر کیپٹل 5 کروڑ کو 15کروڑ تک اضافہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بورڈ آف ڈائرکٹرس جن کی وظیفہ پر علحدگی پر متفقہ طور پر سرینواس ریڈی، ترپت ریڈی، موگلی کو منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستان بھر میں امول جو کہ گجرات ڈیری ہے اسی طرح سے مرحلہ وار ترقی کرتے ہوئے کریم نگر ملک پروڈیوس کمپنی کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ڈیری منیجر ہنمنت ریڈی موجود تھے۔