دوباک۔/31 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی دوباک میں کانگریس پارٹی ٹکٹ کیلئے دعویدار ہیں۔2014 میں ہوئے انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار رام لنگا ریڈی کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد سے اب تک کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ انہوں نے قوی امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس ہائی کمان انہیں ہی ٹکٹ دے گی اور وہ اپنا پرچار شروع بھی کردیئے ہیں۔ کانگریس پارٹی ٹکٹ کے ایک اور دعویدار ڈاکٹر شراون کمار ریڈی جو گزشتہ 2014 کے انتخابات میں میدک پارلیمنٹ امیدوار کی حیثیت سے کے سی آرسے شکست کھانے کے بعد سے اب تک کانگریس پارٹی کو گاؤں گاؤں گلی گلی میں مستحکم کرتے آرہے ہیں۔ کانگریس پارٹی ٹکٹ کے تیسرے دعویدار مدولہ ناگیشور ریڈی ہیں۔ حال ہی میں کانگریس پارٹی ہائی کمان کی جانب سے ٹکٹ ملنے کا اشارہ ملنے پر تقریباً 2 ہزار حامیوں کے ہمراہ گاندھی بھون پہنچ کر اتم کمار ریڈی کی زیر نگرانی کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہن کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور حال ہی میں کاماریڈی کو راہول گاندھی کی آمد کے موقع پر حلقہ اسمبلی دوباک سے تقریباً دو ہزار افراد کو جلسہ میں روانہ کرنے اور جلسہ کو کامیاب بنانے میں کافی محنت کی ہے۔ کانگریس پارٹی میں گروپ بندیوں کے پیش نظر اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ عظیم اتحاد کے تحت دوباک کا ٹکٹ تلنگانہ جنا سمیتی کو مختص کیا جائے ۔