دوباک میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈبل بیڈ مکانات کو جلد مکمل کرنے عہدیداروں کو رکن اسمبلی کی ہدایت
دوباک۔/26 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک میں زیر تعمیر ایک ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات اور کے سی ار نے جس اسکول میں بچپن میں تعلیم حاصل کی تھی اس اسکول کی 10 کروڑ روپیوں سے جدید تعمیر کروائی جارہی ہے۔ اس اسکول کے تعمیری کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ 2 اکٹوبر کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا دورہ دوباک مقرر ہوچکا ہے۔ 4اکٹوبر تک ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے کے سی آر کے ہاتھوں افتتاح کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوباک کے لئے فائر اسٹیشن منظور ہوا جلد سے جلد کاموں کو شروع کرنے کا حکم دیا۔ حال ہی میں دوباک نگر پنچایت ترقی کیلئے 10کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں جس سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے اور نگر پنچایت دوباک کی ترقی میں استعمال کرنے کو کہا۔دوباک میں زیر تعمیر رعیتو بازار کے تعمیری کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ ایک کروڑ روپیوں سے زیر تعمیر رعیتو بازار کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرکے ترکاری فروش افراد کے سپرد کرکے ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ایم ایل اے رام لنگا ریڈی کے ہمراہ مارکٹ کمیٹی چیرمین یلاریڈی اے سوامی و دیگر عہدیدار موجود تھے۔