دوبئی میں مقیم ہندوستانیوں کو آدھارکارڈ رکھنا لازمی

دوبئی14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دوبئی میں مقیم ہندوستانیوں کے لئے بہت جلد آدھار کارڈ رکھنا لازمی قرار دیا جائے گا۔نئی دہلی کے ایک سینئر عہدیدار نے توثیق کی ہے کہ دوبئی میں مقیم ہندوستانیوں کو آدھار کارڈ حاصل کرنے کے لئے مقامی ہندوستانی دفاتر میں درخواست داخل کرنی ہوگی۔ دوبئی کے ہندوستانی سفارت خانہ کے عہدیدار نے کہاکہ جب آدھار کارڈ رکھنے کو لازمی قرار دیا جائے گا اُس وقت ہندوستانی شہریوں کو درخواست داخل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔