دوبئی میں لکژری اپارٹمنٹ خرید کر سوینکی کار مفت حاصل کیجئے

دوبئی 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک تعمیراتی کمپنی نے دوبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران منتخب لکژری اپارٹمنٹس کی خریدی پر لمبور غینی یا بی ایم ڈبلیو یا منی کوپر سوینکی کار مفت دینے کا پُرکشش پیشکش کیا ہے۔ صارفین جو داماک پراپرٹیز کا کوئی لکژری اپارٹمنٹ دوبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران خریدیں گے اُنھیں اُن کی منتخبہ کار جو مذکورہ بالا تین کاروں میں سے ایک ہوگی، مفت فراہم کی جائے گی۔ روزنامہ خلیج ٹائمس کے بموجب 2014 ء کے نئے ماڈل کی کار دی جائے گی۔ دوبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران کثیر تعداد میں بین الاقوامی سیاح آیا کرتے ہیں۔ 2013 ء میں پینٹ ہاؤز خریدنے والوں کو 2014 ء آدی آر ایٹ فراہم کی گئی تھی۔

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ 2 عسکریت پسند زخمی
غزہ سٹی 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں کم ازکم دو فلسطینی عسکریت پسند زخمی ہوگئے۔ یہ ڈرون حملہ آج جنوبی غزہ پٹی میں کیا گیا تھا۔ حماس زیرانتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے کہاکہ اسرائیلی فوج نے بھی اپنے ایک بیان میں حملہ کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو اِس حملہ کے ذریعہ اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کے منصوبے پر عمل آوری سے روک دیا گیا۔ ڈرون حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحدی باڑ سے 3 راؤنڈ مارٹر فائر کئے تھے جن سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اسلامی جہاد کے عسکریت پسند غزہ سٹی میںکل اسرائیلی ڈرون حملے سے ہلاک ہوگئے تھے لیکن اسرائیلی فوج نے اِس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ حالیہ عرصہ میں غزہ کے مضافات میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔