دوبئی میں فیملی ویزا فیس میںاضافہ

دوبئی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام)تارکین وطن کو فیملی ویزا کیلئے درخواست کے ساتھ اضافی 220 درہم کی رقم ادا کرنی ہوگی تاکہ جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریسیڈنسی اینڈ فارن افیرس میں فائیل کھولی جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق ویزا کیلئے جو فیس معمول کے مطابق دی جاتی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اضافی رقم پہلی مرتبہ فی خاندان ادا کرنی ہوگی۔ تاہم موجودہ ویزا کی تجدید کیلئے اضافی ادائیگی ضروری نہیں ۔فیس میں اضافہ کے اس فیصلہ پر عمل آوری شروع ہوچکی ہے ۔