حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) انڈوامریکن کینسر سنٹر کی چوتھی منزل سے ایک مریض نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 64 سالہ درگیا متوطن راجمنڈری گزشتہ چند عرصہ سے کینسر کی بیماری سے دوچار تھا اور آج دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ آج اس نے دواخانہ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔