دواخانہ کی عمارت سے چھلانگ لگاکر مریض ہلاک

نظام آباد:5؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری دواخانہ نظام آباد میں ایک شخص نے دواخانہ کی عمارت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔یہ واقعہ آج دوپہر سرکاری دواخانہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آباد کے ارسہ پلی کے ساکن محمد صمدانی کی شادی نظام آباد میں 27؍ فروری کوشام 7 بجے مقرر کی تھی اور اسی روز حجامت کرانے کی غرض سے 5 بجے کے وقت گھر سے نکلا ہوا تھا

اور گھر سے لاپتہ ہوگیا اس کے بعد اس کے والد محمد موسیٰ کو3؍ مارچ کے روز فون پربتایا گیاکہ ان کا لڑکا زخمی حالت میں شولا پور میں پڑا ہوا ہے جس پر انہوں نے Iٹائون پہنچ کر ایس ایچ او سے شکایت کرنے پر ایس ایچ او نے پولیس کو شولا پور روانہ کیا اور صمدانی کو نظا م آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیاتھا اور صحت مند ہونے کے بعد اسے آج دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا۔ ڈسچارج کے بعد باہر جارہا تھا کہ لفٹ کے قریب پہنچا تو وہاں پر چیخ و پکار کی اور مجھ پر حملہ کیا جارہا کہتے ہوئے دوڑتا ہوا چھلانگ لگادیا جس کی وجہ سے یہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایچ او Iٹائون نے بتایا کہ اس بارے میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ بعد پنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کیا گیا ۔