دن میں کم از کم 5 بار چہرہ دھونا ضروری

جلدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کو کسی بھی قسم کی بیماری سے بچانے کیلئے ضروری ہے کسی اچھے میڈیکیٹیڈ سوپ یا فیس واش کے ساتھ چہرہ دھویا جائے ۔ چہرہ دھونے کے ہر دو گھنٹے بعد اس کے جراثیم سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ روزمرہ زندگی میں ہم اپنے ہاتھ کئی بار چہرے سے لگاتے ہیں اور یوں ہاتھوں پر لگے جراثیم چہرے کی جلد تک پہنچ جاتے ہیں ‘ چونکہ مسام کھلے ہوتے ہیں اس لئے یہ جراثیم مساموں کے ذریعہ جلد میں چلے جاتے ہیں اور انفیکشن کا باعث بنتے ہیں ۔ اسلام کے اصولوں پر عمل کیا جائے تو دن میں پانچ بار نماز پڑھنے سے چہرے کی صفائی ہوتی رہتی ہے ۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ ہر بار وضو کرتے ہوئے چہرہ صابن یا فیس واش کے ساتھ دھویا جائے ۔ ایسے افراد جن کی جلد چکنی ہو یا جو گھر سے باہر گرد و غبار والے مقامات پر جاتے ہیں انہیں ہر دو گھنٹے بعد چہرہ ضرور دھونا چاہئے ۔ گرد و غبار میں ایسے بیکیٹریا ہوتے ہیں جو جلد کیلئے بہت نقصان دہ ہوتے ہیں ‘ جلد کی اوپری تہہ کچھ دیر تک ان بیکیٹریاکا مقابلہ کرسکتی ہے تاہم زیادہ دیر رہنے کی صورت میں جلد کے اندر داخل ہو کر نقصان کا باعث بنتے ہیں ۔