دنیا میں ’ سونا ‘ بتدریج ختم ہورہا ہے ، قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگا

l ماضی میں 50 ملین اونس سونا ڈپازٹ ہوتا تھا
l اب 15 ملین اونس سونا بھی ڈپازٹ نہیں ہوتا
l کانوں سے سونے کی نکاسی پر اخراجات میں اضافہ
ہندوستان میں بھی سونے کی کمی کا امکان ، 130 سال میں سونے کے ڈپازٹ میں بھاری کمی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیرمین فرانکو نویڈا پیرے لسینڈے کو یہ فکر لاحق ہوئی ہے کہ گذشتہ 130 سال کے بڑے پیمانے پر جمع کردہ سونے کا متبادل کس طرح پورا ہوسکے گا کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ سونا ڈپازٹ کرنے والوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔سونے کے ذخیرہ والے اہم ملک جیسے جنوبی افریقہ کے ویٹ واٹرس رینڈیسین ، نویڈا کے کارلن ٹرینڈ اور آسٹریلیا کے سوپر لیٹ تمام نے اپنی زندگی کی پونجی کو تقریبا ختم کردیا اور اب سونے کا بھاری ذخیرہ بھی ماضی کی بات ہوگی ۔ وسط مدتی اور طویل مدتی تناظر میں سونے کی کمی سے اس قیمتی دھات کی طلب اور سربراہی میں عدم توازن پیدا ہوگا اور اس سے بلا شبہ سونے کی قیمت پر شدید دباؤ پڑے گا اور قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی ۔ ساری دنیا میں سونے کی قیمت بڑھے گی سونے کی نکاسی اور لاگت میں اضافہ ، کانوں کے مقامات کی کھوج پر آنے والے مصارف سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے نظم و نسق کو بھی سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جارہاہے ۔ پیرے کے مطابق اگر آپ 70 کے دہے ، 80 اور 90 کے دہے پر نظر ڈالیں تو ان دہوں میں رہنے والے ہر ایک صنعت کار کو معلوم تھا کہ کم از کم 50+ ملین اونس سونا ڈپازٹ کیا جاتا کم از کم +30 ملین اونس سونا ڈپازٹ ہوتا اور 5 تا 10 ملین سونے کی ڈپازٹ کا تو کوئی حساب ہی نہیں تھا ۔ لیکن گذشتہ 15 سال کے دوران ہم نے کسی کو بھی 50 ملین اونس سونا ڈپازٹ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے اور نہ ہی کسی نے 30 ملین اونس سونا ڈپازٹ کیا ہے ۔ صرف چند نے 15 ملین اونس سونا ڈپازٹ کیا ہے ۔ اگرچیکہ چند نئے سونے کی کان کو آج دریافت کرلیا گیا ہے تاکہ کمپنیوں کو سونے کی قیمتوں میں کمی کے جواب میں اپنا بجٹ بھی کم کرسکیں لیکن ان کمپنیوں کو سونے کی کان میں کام شروع کرنے کے لیے 7 سال درکار ہوں گے اور نئے کانوں میں سونے کی پیداوار کم ہوگی تو ساری دنیا سے ’ سونا ‘ بتدریج ختم ہوجائے گا ۔ ہندوستان میں بھی سونے کی قلت پیدا ہوجائے گی اور قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوگا ۔ سونا جو ایک قیمتی دھات ہے اس کی قدر ہمیشہ اونچی رہتی ہے لیکن سونے کی پیداوار کرنے والی صنعتوں نے سونے کی تیاری پر آنے والے زائد مصارف کی وجہ سے سونے کی پیداوار کو کم کردیا ہے اس لیے یہ قیمتی دھات ختم ہوتے جارہی ہے ۔ آئندہ چند مہینوں میں اگر سونے کی پیداوار روک دی گئی تو پھر سونے کی قیمت پر اثر پڑے گا ۔۔