دنیا بھر میں روزگار کے مواقع سے متعلق معلومات

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : دنیا کے 120ممالک میں دس لاکھ سے زائد افراد کے لئے مختلف شعبہ حیات میں روزگار کے مواقع ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان انٹرنیٹ پر چند سکنڈ میںاپنی پسند کا روزگار تلاش کرسکتے ہیں۔ لندن میں مقیم حیدرآباد کے ایک آئی ٹی انجینئر سید احسن حبیبی نے ایک نئی ویب سائٹ www.expertini.comتیار کی ہے جو 24زبانوں میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ ڈاکٹرایس ایم محی الدین حبیبی کے فرزند سید احسن حبیبی جنہوں نے سویڈن سے ایم ایس کیا ، بتایا کہ اس وقت حیدرآباد اور آندھراپردیش میں سیلس اینڈ مارکٹنگ میں 7500،انفارمیشن ٹکنالوجی میں نو ہزار، فینانس اور بنکنگ سیکٹر میں 2500جائیدادیں تقرر طلب ہیں، جبکہ مختلف شعبہ جات میں دو لاکھ سے زائد ملازمتیں دستیاب ہیں۔ جناب یاسر حبیبی جنرل مینجر آپریشن کے بموجب اس ویب سائٹ پر مختلف سوشیل میڈیا ویب سائٹس جیسے گوگل، لنکڈن سے بھی مدد لی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے یوزرس آن لائن پروفائل، کمپنی پروفائل اور جاب اپلی کیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

ہائی کورٹ میں اٹنڈرس کی
جائیدادوں پر تقررات
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : روزنامہ سیاست ، مینارٹیز ایمپلائز کوآرڈینیشن اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کے بموجب چیف جج سٹی سیول کورٹ حیدرآباد کے اعلامیہ چیف جج سیول کورٹ میں اٹنڈر کے لیے امیدواروں کی ضرورت ہے ۔ امیدواروں کا ساتویں جماعت کامیاب ہونا اور یکم جولائی 2014 حد عمر کم از کم 18 سال اور 34 سال کے درمیان ہو ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2014 ہے ۔ نمونہ درخواست دفتر میکا ، احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز سے 1 بجے دن تا 4 بجے شام حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات محمد عبدالصمد اعظمی صدر و ایم اے قدیر نائب صدر میکا فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔