دنڈیگل پولیس حدود میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) دو مرتبہ خودکشی کی کوشش میں ناکامی کے بعد ایک شخص تیسری مرتبہ خودکشی کی کوشش میں فوت ہوگیا۔ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں40سالہ وینکٹیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اس نے ماضی میں اپنی بیوی کو ڈرانے کیلئے دو مرتبہ اقدام کیا تھا۔ تاہم کل رات وہ فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وینکٹیش جو خانگی ملازم ا ور سورارم کالونی کا ساکن اور نشہ کا عادی تھا۔ اکثر نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑا کرنا اس کی عادت بن گئی تھی۔ پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔