دنڈیگل میں ڈرینج سے نعش برآمد

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس نے مقامی انڈسٹری کے ایک ڈرینج سے نعش برآمد کرلی ہے ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اقدام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ مقامی انڈسٹری دھوبی پیاکنگ انڈسٹری کے قریب ایک ڈرینج سے برآمد ہوا ۔ پولیس دنڈیگل مصروف تحقیقات ہے ۔