دنڈیگل میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /.28 جولائی ( سیاست نیوز ) دنڈیگل کے علاقہ میں ایک شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ کرشنا پوار جو پیشہ سے لاری کلینیر عثمان آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ 26 جولائی کے دن وہ اپنی لاری لیکر دنڈیگل علاقہ آیا اور لاری کو پارکنگ میں رکھنے کے بعد وہ ایک شراب کی دکان کے قریب سے گذ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔