حیدرآباد 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) دنڈیگل اور بالا نگر پولیس حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔جن کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 36 سالہ دیو راجو جو پیشہ سے میستری تھا۔ اندرا نگر میں رہتا تھا۔ 9 اکٹوبر کے دن اس نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دیو راجو کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ اس کی بیوی اپنے بچوں کو لے کر گھر کے باہر چلی گئی تھی۔ جس کے بعد اس نے دروازہ بند کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 46 سالہ انجیا جو سروت نگر میں رہتا تھا۔ اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے سبب اس نے 5 اکٹوبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔