اجزاء : پسندے : ایک کلو۔ سفید زیرہ : ایک چائے کا چمچہ۔ گرم مسالہ پاؤڈر : دو چائے کے چمچے۔ نمک : حسب ذائقہ۔ لال مرچ پاؤڈر : ایک کھانے کا چمچہ۔ گھی : حسب ضرورت۔ خشخش : ایک کھانے کا چمچہ۔ بادام : 6 عدد۔ کھوپرا: چار انچ کا ایک ٹکڑا ۔ہرچ مرچ اور پودینہ : حسب ضرورت۔
ترکیب :پسندے دھوکر ان پر تھوڑا نمک لگائیں اور دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پھر ایک فرائنگ پیان میں بادام ، کھوپرے کا ٹکڑا، زیرہ اور خشخش کو علیحدہ علیحدہ بھون لیں۔ اب ان تمام اجزاء کو ایک ساتھ سلِ پر باریک پیسیں اور اس آمیزے میں نمک، لال مرچ اور گرم مسالہ مکس کرکے پسندوں پر لگادیں۔ پسندوں پر تھوڑا تھوڑا سا گھی لگائیں اور انہیں اوون میں پندرہ سے بیس منٹ کیلئے بیک کرلیں۔ اس کے بعد نکالیں۔ باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور پودینے سے سجاکر سلاد کے ہمراہ سرو کریں۔