دمشق، 26جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے منگل کو علی الصبح دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے بارے میں اسرائیلی کی طرف سے کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی گئی ہے ۔آبزرویٹری نے کہا کہ شام کا ہوائی دفاعی سسٹم میزائل کا پتہ لگانے میں ناکام رہا۔شام میں ہتھیاروں کے کارخانوں اور گوداموں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔