دمشق :پناہ گزین کیمپ پر عسکریت پسندوں کا قبضہ

بیروت 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں حقوق انسانی کارکنوں نے کہا کہ وہاں تخریب کاروں نے ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے تقریبا علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ یہ فلسطینی کیمپ دمشق کے مضافات میں واقع ہے ۔ یہاں چار دن سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حقوق انسانی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں قبضہ کرنے والے عسکریت پسندوں میں آئی ایس آئی ایس اور نصرہ فرنٹ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ دونوں گروپس شام میں ایکدوسرے کے مخالف ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ یرموک کیمپ پر حملہ کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔