دمشق۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس اسٹیشن پر دو خودکش حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔خبروں کے مطابق دمشق کے علاقے المیدان میں دو خود کش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ پہلے خودکش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اہلکار اور شہری امدادی کارروائیوں کیلئے آگے بڑھے تو دوسرے بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔