دمشق سے سفارتی تعلقات بحال نہیں کریں گے: سعودی عرب

ریاض ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک معتبر ذریعہ نے اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا کہ ریاض حکومت شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ سفارتی نمائندگی بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’واس‘نے وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ ’ارم‘ نیوز نیٹ ورک کی جانب سے شائع کی گئی شام سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی خبر محض جھوٹ کا پلندہ ہے، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سعودی حکومت شام کی موجودہ حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کرے گی۔