عازمین عمرہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کی ستائش
دمام ۔ 19 ۔ جون : ( ذریعہ میل ) : ہر سال کی طرح اس سال بھی عید ملاپ تقریب کا اہتمام ڈاکٹر سید زین العابدین سجاد سابقہ چیرمین انٹرنیشنل اسکول دمام کے مکان پر بروز یکشنبہ 17 جون کو کیا گیا تھا ۔ جس میں قرب و جوار کے کافی لوگوں نے شرکت کی ۔ جس میں خاص کر سید اسحاق محمودی ، سید شہاب الدین فہیم ، سید عبدالحئی منور ، سید مقصود وسیم ، سید خوندمیر الھدات منصور ، سید اللہ بخش توحید ، سید عبدالقادر سکندرآبادی ، محمد ضیاء الحسن نعیم ، محمد عامر علی خاں ، محمد الطاف خاں وغیرہ تمام لوگوں نے رمضان مبارک کے مکمل ہونے پر اور عمرہ پر آنے والوں کا اژدھام اور سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ان تمام لوگوں کو سہولیات پہنچانے کی پر زور ستائش کی اور مبارکباد دی اور دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے عمرہ کرنے والے اور عید الفطر منانے والوں کو مبارکباد دی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ ان تمام عمرہ کرنے والوں ، عالم اسلام کے تمام روزہ داروں کے روزے ، زکواۃ اور تمام عبادات قبول ہو اور دنیا کے تمام ممالک کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔ پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا اور رات تقریبا ایک بجے اس تقریب کا ڈاکٹر سید زین العابدین سجاد کے شکریہ کے ساتھ اختتام ہوا ۔ اس تقریب کے کامیاب اہتمام پر مبارکباد دینے والوں میں متحدہ عرب امارات سے سید عاطف ملک ، سید نور الھدیٰ نجیب فرح کمیٹی امارات اور حیدرآباد سے المصدق سوسائٹی صدر سید محمود تشریف اللہ اور سرگرم کارکن محمد افتخار علی خاں نے دی ۔۔