دمام میں دوگانا لیلۃ القدر تقریب

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب کے شہر دمام میں دوگانا لیلۃ القدر کا انعقاد جمعرات 26/27 رمصان مبارک کو الخیام ہوٹل میں کیا گیا تھا ۔ اس متبرک رات کی شروعات سید شیراز مہدی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا پھر اس رات کی اہمیت پر مختصر تقریر کی گئی ۔ باجماعت عشاء اور دوگانا لیلۃ القدر نماز کی امامت سید شیراز مہدی نے کی ۔ سحری اور اس محفل کے تمام انتظامات سید شہاب الدین مرشد میاں نے کئے اور ان کا تعاون سید عبدالقادر چند پٹن اور ایک صاحب خیر نے کیا ۔ اس محفل میں قرب و جوار کے جس میں جبیل ، ابقیق ، الخبر ، الثقبۃ سے کافی لوگ شریک ہوئے اور ان تمام کے استقبال کیلئے سید اسحاق محمودی ، سید ثناء اللہ ارشد ، محمد افتخار علی خان ، سید نصرت ، سید راشد حسین ، سید سلمان اویس ، سید عبدالقادر ، عرفان ، سید حسین کامران ، سید مقصود وسیم وغیرہ پیش پیش تھے ۔ اس محفل کے کامیاب اختتام پر حیدرآباد سے فون پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سید محمود تشریف اللہ صدر المصداق سوسائٹی ، ڈاکٹر سید ذین العابدین سجاد ، سید یعقوب اسد ، سید عاطف ملک ، سید شفیع اللہ ذیشان ، سید نورالہدی نجیب ( سابق صدر فرح کمیٹی امارات ) جو مختصر قیام کیلئے حیدرآباد گئے ہوئے ہیں تمام لوگوں کو مبارکباد دی ۔ فجر کی نماز کے بعد اس محفل کا اختتام ہوا ۔