حیدرآباد۔/28جولائی، ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی علاقہ گلشن کالونی میں ایک نوجوان کی خودکشی سے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شیخ جاوید نے آج صبح کے اوقات میں یہ انتہائی اقدام کیا تاہم دوپہر کے وقت اس بات کا انکشاف ہوا۔ گولکنڈہ پولیس ذرائع کے مطابق جاوید نے سسرالی مکان سے واپسی کے بعد انتہائی اقدام کیا۔تاہم اس نوجوان کی خودکشی کی ٹھوس وجہ کا پتہ چلانے پولیس مصروف ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس گولکنڈہ نے بتایا کہ جاوید کی بیوی نے حالیہ دنوں ایک بچہ کو جنم دیا اور تب سے وہ اس کے مائیکے میں تھی جو واپس نہیں آرہی تھی۔ جاوید نے اس کی بیوی کو اپنے مکان لانے کی بارہا کوشش کی تھی اور اس میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔