حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) پہلی بیوی کی موت اور دوسری بیوی کی بے وفائی سے پریشان ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ کاچی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ ستیہ نارائنا نے کل رات اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ اس وقت مکان میں اس کا 10 سالہ لڑکا موجود تھا ۔ سب انسپکٹر پولیس کاچی گوڑہ مسٹر سوامی کے مطابق ستیہ نارائنا اندرا نگر تلک نگر کاچی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ اس کی پہلی بیوی کی موت کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی تھی ۔ تاہم اس کی دوسری بیوی اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی ۔ تب سے یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس کے رشتہ دار بھی اس سے دوری اختیار کرچکے تھے اور وہ اپنے 10 سالہ لڑکے کے ساتھ رہتا تھا اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔