دل برداشتہ خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) اراضی تنازعہ میں دلبرداشتہ خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ معین آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ ساویتری جو کنکا مامڑی علاقہ کے ساکن سری سیلم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون شوہر کی موت کے بعد مزدوری کرتے ہوئے اپنے خاندان کی پرورش کر رہی تھی ۔ جس نے 22 فروری کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے اس نے جسم پر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساویتری اراضی معاملہ میں جھگڑے اور تنازعہ سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس معین آباد مصروف تحقیقات ہے ۔