دل برادشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) فلک نما اور کلثوم پورہ کے علاقہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ خرابی صحت سے تنگ آکر ایک اور قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 20 سالہ وارث علی جو سنجئے گاندھی نگر علاقہ کے ساکن غوث علی کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص سر درد سے کافی پریشان رہتا تھا اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 45 سالہ چنایا جو پیشہ سے مزدور اور ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص قرض کے بوجھ سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔