دلہن کا میک اپ کرنے کیلئے سب سے پہلے چہرے کی تھریڈنگ کریں گے ۔ تھریڈنگ کرنے کے بعد چہرے کا مساج کریں ۔ جلداس کے بغیر خوبصورت نہیں لگے گی ۔ گردن پر بھی فاؤنڈیشن ایک ہی لیول میں لگایا جاتا ہے ورنہ اس میں زیادہ بام ہونے کی وجہ سے دھبے نظر آئیں گے ۔گردن پر سامنے کی طرف لگانے کے بعد فاؤنڈیشن گردن کے پیچھے اور کندھوں پر بھی اچھی طرح لگائیں ۔ گردن سے اوپر کان پر بھی فاؤنڈیشن لگائیں اور کان کے پیچھے بھی تاکہ تمام حصے ایک جیسے نظر آئیں ۔ اب فاؤنڈیشن گالوں پر لگائیں ۔ گالوں پر لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ہاتھوں کو نیچے سے اوپر کی طرف لے جایا جائے ۔ ایک گال پر لگانے کے بعد اسی طرح دوسرے گال پر بھی لگائیں ۔ اس کے بعد ناک پر لگائیں۔ناک پر لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں مساج ہمیشہ کولڈ کریم کا کرنا چاہئے مساج اور ہاٹ ٹول کرنے کے بعد چہرے کو ٹشو پیپر سے اچھی طرح صاف کریں اس کے بعد چہرے پر برف ملیں ۔ دس منٹ تک برف ملنے کے بعد چہرے کو پانی سے دھولیں اور پھر تولیے سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں۔