مد ہول/19 جنوری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )اردو زبان نے ملک کی آزادی کیلئے دیڑھ سو سالہ جد وجہد میں نا قابل فراموش کر دار ادا کیا اس شیریں زبان نے ملک میں رہنے والوں کو گنگا جمنا تہذیب سکھا ئی یہ لشکری زبان دلوں کو جوڑ نے میں ساحرانہ کر دار ادا کیا ہے اس زبان کی لچک کسی اور زبان میں نہیں اردو زبان کی جا ئے پیدا ئش وطن عزیز ’’ہندوستان ‘‘ہے اس شیریں زبان پر کسی کی تنہا اجارہ داری نہیں ہے ، تلگو اور دیگر زبانوں کے ادبا نے اردو کے مواد سے اپنی شاعری کو چار چا ند لگا ئے ہیں ان خیالات کا اظہار مسٹر راہلا گری دھر ڈی ایس پی بھینسہ سب ڈیژن نے تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم مد ہول کی تقریب رسم اجرائی کیلنڈر کے مو قع پر کیاواضح رہے کہ مذکورہ پر وگرام زیر سر پر ستی جناب اعجاز احمد خان صدر اردو جرنلسٹ یونین ضلع عادل آباد و زیر صدارت جناب شفیع اللہ خان صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم مد ہول منڈل پر جا پر یشد میں منعقد کیا گیا مسٹر گری دھر نے کہاکہ اردو زبان کو نہ صرف مسلمان بلکہ دیگرمذاہب کے لو گ بھی سیکھنے کی کوشش کریں اردو زبان کو فروغ دینے کیلئے ہمہ جہت کو ششوں کی ٖضرورت ہے اور میری اقلیتی نوجوانوں سے پر خلوص درخواست ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں آگے آتے ہوئے تمام شعبوں میں تر قی کے گراف کو اوپر اٹھائیں انہوں نے کہاکہ اردو زبان میں محاورات ، مکا لمات میں جو بہتری ہوتی ہے و ہ دیگر زبانوں میں محسوس نہیں ہوتاہے ، شہر مدہول میں منعقدہ پروگرام نے میرے والد محترم کی زر ین نصیحت کو میرے ذہن میں تا زہ کر دیا وہ کہا کر تے تھے کہ’’ بیٹا اردو سیکھا کر و ‘‘ کیو نکہ اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی علمبردار ہے
جس کو آج میں اپنی سر کی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوںانہوں نے کہاکہ صحا فیوں کی خدمات کی وجہ سے عوام اور حکو مت کے درمیان تال میل ہو تا ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے پولیس اور صحافیوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بنیاد پر لا اینڈ آر ڈر میں سہولت ہو تی ہے۔ صدارتی خطاب میں جناب اعجاز احمد خان نے صحا فیوں کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے صحا فیوں کو در پیش مسائل کی عاجلا نہ یکسوئی کیلئے متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کیا اور گذشتہ تین سالوں سے صحا فیوں کو پلاٹس مختص کر نے کے سلسلہ میں تساہل بر تا جارہا ہے جو قابل مذمت عمل ہے واضح رہے کہ صحافیوں کو حکومت کی کو ئی امداد حا صل نہ ہو نے کے با وجود اپنی خدمات کو انجام دیتے ہوئے صحافت کا حق ادا کررہے ہیں با وجود اس کے ضلع کلکٹرعادل آباد کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے اردو صحا فیوں کو اکریڈیشن کارڈ کی اجرائی عمل میں نہیں لا ئی گئی بار ہا ڈی پی آر او سے نما ئند گی کر نے پر ٹال مٹول کی پا لیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ جناب مولوی غوث محی الدین امیر مقامی جماعت اسلا می ہند مدہول نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ صحافت کے ابتدائی دور میں سب سے پہلے اردو اخبارات نے ہی ہندوستان کی آزادی کی جدو جہد کی مولانا ابولکلام آزاد نے الہلا ل اخبار کے ذریعہ انگریزوں کے خلاف جد وجہد کی اسی طرح مو لانا مسلم نے دعوت اخبار اپنے ہاتھوں سے لکھ کر فروخت کر تے ہوئے اپنے پیغام کو پہنچایا صحافت کی طاقت غیر معمولی ہو تی ہے جس کے ذریعہ بڑے بڑے انقلابات رونما ہو ئے اس سے پہلے تلنگانہ تحریک نے بہت زور پکڑا لیکن وہ تحریک نا کام ہو ئی آج تلنگانہ علحدہ ریاست کا ہو نا یقینی ہوا چو نکہ آج اخبارات نے علحدہ تلنگانہ تحریک چلا ئی انہوں نے نپولین نے فرانس میں کہاتھا کہ میں محاذ پر لڑ نے سے زیادہ اخبارات کی سر خیوں سے خوف زدہ ہو تا ہوں۔ بعد ازاں مولا نا محمد سلیم الدین قاسمی صدر حمیدیہ ایجوکیشنل سو سائٹی مدہول نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اردو زبان جنگ آزادی کے اندر اپنا جو کر دار نبھا یا ہے وہ دیگر زبانوں کو نصیب نہیں جذبہ حر یت کو ہندوستانیوں کے سینو ں میں چنگاری سے شعلہ بنانے میں اردو زبان نے جو کر دار ادا کیا ہے و ہ بے مثال و بے نظیر ہے
جناب ابر ھیم حنیف اگر یکلچر آفیسر مد ہول نے بھی صحافت اور اردو زبان کے کر دار پر خطاب کیا اور کہا کہ جناب زاہد علی خان مد یر اعلی روز نا مہ سیاست نے ایک فورم بناتے ہو ئے اردو سیکھنے کی تحریک چلائی یہ قابل ستائش ہے صحا فی طبقہ سماج کو صحیح سوچ و فکر دیتا ہے جناب نور محمد ایم پی ڈی او مدہول نے اردو مد ہول صحا فیوں کی خد مات کو سراہاتے ہو ئے کیلنڈر کی اشاعت کو ان کا شا ہکار قرار دیا اس کے علاوہ اس تقر یب سے وصی الدین خالد پٹا ئڈ نے خطاب کر تے ہوئے کیلنڈر کی اشاعت کو ضلع عادل آباد کا تاریخی کا رنامہ قرار دیا ، جناب ایم اے عزیز ٹی آر ایس لیڈر ، سید خالد مخدوم سا بقہ ایم پی ٹی سی، پر تاب ریڈی ، بھو منا ، سابقہ زیڈ پی ٹی سی گنگا دھر ، اے نر یندر، تحصیلدار مد ہول ، اس پر وگرام کا آغاز جناب شفیع اللہ خان صدرتلنگا نہ اردو جرنلسٹ فورم مد ہول منڈل کی افتتاحی کلمات سے ہوا،مفتی رئیس الدین قاسمی جنرل سیکر ٹر ی تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم مد ہول نے نظامت کے فرائض انجام دئے تجمل احمد خازن تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم مدہول نے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اس مو قع پرجناب محمد ظفر محمود ، جناب محمد اقبال احمد، جناب افتخار احمد ، جناب سید محمود پا شاہ ، محمد کلیم الدین ، محمد جاوید احمد ، محمد عبدالواسع ، محمد مزمل کے علاوہ جناب محمد حیدر نا ئب صدر ، جناب محمد عبدالخالق جو ائنٹ سیکریٹری ، تجمل احمد نا مہ نگار مد ہول ، جناب گنگاد ھر سا بقہ ذیڈ پی ٹی سی پو تنا یادو سا بقہ ایم پی ٹی سی ، کے علاوہ سیاسی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔