دلشاد فاطمہ کی امتیازی کامیابی

نارائن کھیڑ 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول سکسیس انگلش میڈیم نارائن کھیڑ کی طالبہ مس دلشاد فاطمہ دختر مسٹر میر احمد علی مدرس (اُردو پنڈت) متوطن نارائن کھیڑ نے تعلیمی سال 2014-15 ء منعقدہ ایس ایس سی سالانہ امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے GPA.93 نشانات حاصل کرکے انگلش میڈیم سکسیس اسکولس میں منڈل سطح پر نارائن کھیڑ منڈل ٹاپر کا درجہ حاصل کیا ہے جن کا رول نمبر 1528126476 ہے۔ مس دلشاد فاطمہ کی ایس ایس سی انگلش میڈیم میں اعلیٰ نشانات حاصل کرتے ہوئے نارائن کھیڑ منڈل ٹاپر کی حیثیت سے کامیابی پر رشتہ داروں اور دوست احباب نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مسز دلشاد فاطمہ اور اُن کے والد مسٹر میر احمد علی اُردو پنڈت کو دلی مبارکباد پیش کی۔