حیدرآباد 2 فروری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے دلسکھ نگر بم دھماکوں کے مجرم یسین بھٹکل کو حیدرآباد سے دہلی منتقل کیا گیا ۔ سخت سکیوریٹی کے درمیان شمس آباد ایر پورٹ اسے لایا گیا اور ایرپورٹ پر سکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ دہلی کی عدالت میں ایک معاملہ کے سلسلہ میں اسے پیش کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ایک اور مجرم ریاض صدیقی کو این آئی اے کی طرف سے دہلی منتقل کیا گیا جبکہ تیسرے مجرم عزیز کو ممبئی لے جایا گیا ۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ان تینوں کو دلسکھ نگر بم دھماکہ معاملہ میں مجرم قراردیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان مجرمین کو دہلی اور ممبئی کی عدالتوں میں حاضر کیا جائے گا ۔ ان دونوں مجرمین کو دہلی کی عدالت سے وارنٹ کے بعد تہاڑ جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل واپس لایا جائے گا ۔ ان دونوں کو ایک اور بم دھماکہ معاملہ میں عدالت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ ان کو راجستھان کی عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا ۔ ان مجرمین کو ایر انڈیا کی فلائٹ سے آج صبح سخت سکیوریٹی کے درمیان دہلی منتقل کیا گیا ۔