یلاریڈی /30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کی رام لنگم باؤلی کے قریب پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر کی تفصیلات کے مطابق سائیلو 30 سالہ موٹر بائیک پر اپنی بیوی ساوتری 27 سالہ اور تین سالہ سریدھر بیٹا 21 سالہ سروجنا رشتہ کی بہو کے ساتھ جارہے تھے کہ یلاریڈی کی رام لنگم باؤلی کے قریب ہریانہ ریاست کی لاری نے ٹکر دے دی جس سے یہ چار افراد تمام موت کی نیند سو گئے۔ پولیس نے چار نعشوں کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔
وقارآباد میں ڈائرکٹر جنرل پولیس کی آمد
وقارآباد /30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع رنگاریڈی وقارآباد میں ضلعی پولیس ٹریننگ سنٹر پر آج DGP پرساد راؤ کے ہاتھوں پولیس گیس گودام کا افتتاح اور ضلعی ایس پی آفس کے احاطہ میں ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو بلڈنگ کے پہلی منزل کا سنگ بنیاد اور پولیس ڈرائیورس اور گن مین کیلئے ریسٹ روم کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ بعد ازاں ایس پی کے چیمبر میں DGP پرساد راؤ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ اختتام پذیر عام انتخابات میں ضلعی پولیس اور ایس پی نے بہت اہم رول ادا کرتے ہوئے پرامن طور پر انتخابات کروائے گئے ۔ اس پر انہوں نے ایس پی اور پولیس کو مبارکباد دی ۔ 2 جون کو دو ریاستیں علحدہ ہونے والی ہے ۔ ریاست کے علحدگی کے کام بہت تیزی سے ہو رہے ہیں ۔ جس ریاست کے ملازمین اس ریاست میں کام کریں گے ۔ ریاستوں کی علحدگی کے بعد نئے حکومت اقتدار میں آنے کے بعد کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2 جون کے بعد علحدہ تلنگانہ قائم ہوگا ۔ نئی حکومت میں وقارآباد کا ضلعی مرکز بنانا یقینی ہے ۔ اس کیلئے وقارآبادمیں کچھ اور عمارتیں بنانا ضروری ہے ۔ اس موقع پر ضلعی ایس پی راجکماری ، تانڈور ، وقارآباد ڈی ایس پی ، شیخ اسمعیل نرسہملو موجود تھے۔