نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کے اعلیٰ سطحی عہدیدار نے آج کہاکہ کابینہ نے آج دلت اور قبائیلیوں پر مظالم قانون دفعات کو منظوری دیدی ۔ دلت طبقات کے مجوزہ 9 اگسٹ کو بھارت بند کے اعلان کے بعد جس میں اُن کا ایک اہم مطالبہ تھاقبول کرلیا گیا ۔ درج فہرست اقوام و قبائل کے خلاف مظالم کے ایکٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ۔ دلت تنظیموں کے مطابق مارچ میں دی گئی سپریم کورٹ رولنگ کے باعث اس دفعہ ک ناکارہ اور بے مقصد بنادیا گیا تھا جس کو حکومت کابینہ میں پیش کریگی اور دفعہ کو بحال کیا جائیگا۔