دلت لیڈر کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

نظام آباد:27؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)20 دن قبل آرمور میں سڑک حادثہ میں فوت ہونے والے دلت لیڈرستیم، روی کی موت اور سی بی آئی تحقیق کرانے کا مطالبہ کیا۔ آرمور میں منعقدہ رائونڈ ٹیبل منعقدہ اجلاس میں تلگودیشم، کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، نیو ڈیمو کریسی، دلت تنظیموں نے مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان نے کہا کہ 20 دن قبل امبیڈ کر چوراستہ پر دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے قائدین روی، ستیم فوت ہوئے تھے۔ ستیم رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کیخلاف ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کیا تھا اور اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے اس واقعہ پر کئی شک و شبہات ظاہر ہورہے ہیں۔ دلت طبقہ کو سیاسی طور پر ختم کرنے کیلئے اعلیٰ طبقہ سے تعلق رکھنے والے ان کیخلاف ہر وقت سازشیں رچارہے ہیں۔ لہذا اس واقعہ پر سی بی آئی کی تحقیق کرانے کا مطالبہ کیا۔آرمور حلقہ کے تلگودیشم قائد راجہ رام یادو نے کہا کہ روی اور ستیم کے خاندان کے ساتھ انصاف حاصل ہونے تک جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا۔ حادثہ کے نام پر ان کا قتل کیا گیا اور اس واقعہ میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ملوث ہونے کے شک و شبہات ظاہر کیا۔ لہذا اس واقعہ پر سی بی آئی تحقیقات کرانے اور 50لاکھ روپئے ایکس گریشیاء دینے اور اس واقعہ میں پولیس بھی ملوث ہے تو ان کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔سی پی ایم سکریٹری دنڈی وینکٹی نے کہا کہ کئی قربانیوں کے بعد تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے اور اس میں دلت طبقہ کا رول اہمیت کا حامل رہالیکن افسوس اس بات کا ہے کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد دلت طبقہ پر وقفہ وقفہ سے حملے کئے جارہے ہیںاور اس واقعہ پر سی بی آئی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے قائدین اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا آرمور ڈی ایس پی رام ریڈی اور رکن اسمبلی جیون ریڈی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیااور مہلوکین کے خاندان کے ساتھ انصاف تک جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔