یلاریڈی /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد اس صوبہ کا پہلا وزیر اعلی دلت طبقہ سے بنائے جانے کا وعدہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے کرکے خود ہی اس عہدہ کیلئے حلف لیکر دلتوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ یلاریڈی مستقر پر MRPS قائدین نے اخباری نمائندوں سے بتایا کہ مسٹر کے سی آر نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے صوبہ کے 80 لاکھ دلتوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واحد مسٹر کے سی آر سے ہی تلنگانہ کا قیام نہیں ہوا ہے بلکہ اس کی تشکیل کیلئے تلنگانہ کا تشہیری کا حصہ شامل ہے ۔ اس موقع پر MRPS قائدین میں پدما راؤ ، بالیا، پروایا اور شیوا نندم موجود تھے ۔