نظام آباد:11؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کی پالیسی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایم آر ایس پی کے قائدین چیف منسٹر کے علامتی پتلہ کو نذرآتش کیا۔ ایم آر ایس پی کے ضلع صدر ناگا بھوشنم، ایم آر ایس پی قائدین سرینواس، راملو و دیگر نے این ٹی آر چوراستہ پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چندر شیکھر رائو نے تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو مقرر کئے جانے کا اعلان کیا تھا اور 12 سال کی تحریک کے دوران 80 لاکھ افراد کو جلسوں میں ٹی وی اور اخبارات کے ذریعہ اس بات کو واقف کرواتے رہے اقتدار پر آتے ہی وعدہ خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ خود چیف منسٹر بن گئے اور دلت طبقہ کے ساتھ نا انصافی کی۔ جبکہ مندا کرشنا مادیگا چیف منسٹر کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا اور ان کی بات حقیقت میں تبدیل ہوگئی ۔ اقتدار آنے کے بعد شہیدان تلنگانہ اور کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا ایس سی 6% فیصد اور میناریٹی اقلیت کو 12% اور ایس ٹی کو 6تا 12% اضافہ کرنے کا تیقن دیااور وعدہ خلافی کیا اور 10 دن میں ہی چیف منسٹر کی حقیقت ظاہر ہوگئی 5سال میں اور کیا کیا کرشمہ دکھائیں گے لہذا دلت طبقہ ان کی بہکاوے میں نہ آئے اور چوکس رہنے کی خواہش کی ۔