دلتوں اور اقلیتوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات

شادنگر 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹلوں کو کارپوریٹ ہاسپٹلوں کی طرح ترقی فراہم کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت کوشاں ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی ٹی آر ایس حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل اوری کی پابند ہے ۔ ہر حلقہ کو آئندہ 5سالوں میں ایک لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کا حکومت ارادہ رکھتی ہے ۔ قیام تلنگانہ کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے خاندانوں 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا 3 ایکڑ اراضی اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا ارادہ ہے ۔ عنقریب آنے والا تہوار دسہرہ کے موقع پر وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت ٹی راجیا نے اپنے دورہ شادنگر کے موقع پر شادنگرآئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے سنرہے تلنگانہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع خاندانی سروے کروایا گیا جو کہ مکمل طور پر کامیاب رہا ۔ جامع خاندانی سروے پروگرام کے متعلق اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی جانب سے جاری بیان بازی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود پروگرام میں اپنی حصہ داری بنائے رکھنے کی تلقین کی۔جامع خاندانی سروے کا اہم مقصد مستحق غریب خاندانوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اسکیمات سے استفادہ ہوسکے تلنگانہ ریاست میں تعلیم پذیر ہر ایک مستحق خاندان ترقی کی سمت گامزن کرنا ہے حیدرآباد کے اطراف و اکناف 100 کیلو میٹر تک کے علاقہ کو مختلف پراجکٹوں کے ذریعہ ترقی فراہم کرنے کا حکومت کا منصوبہ ہے ۔

ایس سی ایس ٹی بی سی مائنا ریٹی اور دیگر سطح غربت میںزندگی گذارنے والوں کو اوپر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں اقلیتوں کو 12 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کی تلنگانہ حکومت پابند ہے بعدازاں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت ٹی راجیا نے مستقر شادنگر میں جدید تعمیر کردہ دیویا کیر سنٹر کا افتاتح کیا ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیایادو نے افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مبذول کی ہوئی ہے آئے دن ہمہ اقسام کے مراض میں عوام مبتلا ہورہی ہے عوام جلد از جلد طبی سہولت مہیا کرنے کیلئے دیہی علاقوں میں ہاسپٹلوں کے قیام کی ضرورت ہے ۔ شادنگر قومی شاہراہ سے متصل ہونے کی وجہ سے آئے دن مختلف حادثات پیش آتے ہیں شادنگر میںواقع سرکاری ہاسپٹل کو تمام ضروریات فراہم فراہم کرنے پر زور دیا ۔ رکن پارلیمنٹ محبوب نگر اے پی جیتندر ریڈی نے کہا کہ ہاسپٹلوں کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ مرکزی حکومت نے بھی صحت کے متعلق کافی سنجیدہ ہے ۔ ہاسپٹلوں کو تمام ضروریات سے آراستہ کرنے عوام کو بہتر سے بہتر سہولت مہیا کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے ایک بڑا فنڈ مختص کیا ہے اور تلنگانہ کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈ لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنے کا تیقن دیا ۔ ضلع محبوب نگر میں نمس کی طرح ہاسپٹل قائم کرنے کیلئے مقامی رکن اسمبلی سرینواس گوڑ نے اراضی کی نشاندہی کی ہے ۔ ہر ایک ضلع میں سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کا حکومت منصوبہ رکھتی ہے ۔ رکن اسمبلی محبوب نگر سرینواس گوڑ نے کہا کہ ریجنسی جیسے علاقوں میں پرائمری ہیلت سنٹرس کا قیام عمل میں لانے پر زور دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزری صحت ٹی راجیا نے دیویا کیر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا بنائے رکھیں صاف ستھرا ماحول اچھی صحت اثر انداز ہوتی ہے ۔ عوام دن میں مکھیوں اور رات میں مچھروں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اچھی صحت اور صاف ستھرا ماحول کے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ عوامی خدمات کرنے کی تلقین کی ۔ صاف ستھرا ماحول کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے منتخبہ عوامی نمائندے آگے آئیں چیف منسٹر کے سی آر صحت کے متعلق کافی سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ طرز پر سرکاری ہاسپٹلوں میں سہولتیں مہیا کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر دلیپ چندر ،سابقہ ایم ایل اے بی کشٹیا ،شادنگر میونسپل چیر مین اگنور وشوم ، ٹی یو ڈبلیو جے ضلع صدر سرینواس، ویرلہ پلی شنکر ،کے نریندر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔