دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) عاشق کی بے رخی اور مارپیٹ سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ وانی جو شانتی نگر علاقہ کے ساکن شخص سدانندا کی بیٹی تھی ۔ اس نے آج صبح انتہائی اقدام کرلیا پولیس کے مطابق وانی اور بھرت ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ وانی ایک خانگی ہاسپٹل میں ملازمت کرتی تھی ۔ گذشتہ روز یہ لڑکی ناگیش نامی ایک لڑکے سے بات کر رہی تھی ۔ اس بات پر شدید ناراض بھرت نے اعتراض کیا اور معشوقہ پر برہمی ظاہر کی اور کل نشہ کی حالت میں پہونچکر وانی سے بحث و تکرار کی اور اس کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔