دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑا کے بعد ایک اور بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ گچی باؤلی اور جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا گچی باولی پولیس کے مطابق 45 سالہ کے بدونائیک جو پیشہ سے ڈرائیور گوپن پلی میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے مکان سے اس کی موٹر لیکر چلا گیا اور ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ بدونائیک کا اس کی بیوی سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوگیا جواہر نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ مہیش کمار جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور نیو بھوانی نگر میں رہتا تھا ۔ 4 ماہ قبل اس شخص کی بیوی فوت ہوگئی تھی ۔ مہیش کمار بیوی کے غم میں پریشان تھا اور دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔