دفینہ حاصل کرنے کیلئے کمسن لڑکی کی بَلی

تانڈور۔/28جنوری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور کے قریب یالال منڈل میں واقع گاؤں اکم پلی میں دیہی خاتون سمات لکشمی کی ایک سالہ لڑکی کو شرپسندوں نے دفینہ حاصل کرنے کیلئے بَلی چڑھادی۔ رورل پولیس ذرائع کے مطابق نرسملو اور اس کے ساتھی نے خزانہ حاصل کرنے کیلئے مذکورہ لڑکی کا نیند کی حالت میں اغوا کرکے فرار ہوگئے اور گاؤں میں قریب ہی اس لڑکی کا گلا دباکر قتل کردیا اور پوجا شروع کردی۔ تھوڑی دیر بعد یہ دونوں نعش کو وہیں چھور کر فرار ہوگئے۔ صبح یالال پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ تانڈور منتقل کردیا بعد پنچنامہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مسٹر محمد اسمعیل ڈی ایس پی کی قیادت میں مسٹر بھاسکر ایس آئی یالال پولیس اسٹیشن تحقیقات کررہے ہیں۔

چیف الکٹورل کمشنر بھنور لال کا
آج دورہ نظام آباد
نظام آباد : 28 ؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف الکٹورل کمشنر مسٹر بھنور لال کل نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں یہ کل مہیلا ڈگری کالج واقع کنٹیشور میں قانون حق معلومات سمینار میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔