کمشنر رادھا کرشنا کی غیر حاضری پر ریاستی وزیر قمرالاسلام کی برہمی
گلبرگہ /10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نگران کار وزیر ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام کے جمعہ کے دن اچا نک دفتر کمشنر آف پبلک انٹرکشن گلبرگہ کا دورہ کر کے عہدیداران کیساتھ تبادلہ خیال کیا اور ایک میٹنگ منعقد کی ۔ وزیر موصوف کے اچانک دورہ سے دفتر میں خاموشی چھا گئی ۔میٹنگ میں ڈائرکٹر ، ڈپٹی ڈائرکٹر اور بلاک ایجوکیشنل آفیسر حاضرتھے اس دوران قمر الاسلام نے خالی عہدوں کو پر کر نے اساتذہ کے پروموشن کی فہرست اسکول بلڈنگ کے حالات ٹیچروں کی کمی اور دیگر مسائل پر معلومات حاصل کیں وزیر موصوف نے تاکید کی مدرسہ شروع ہو نے سے قبل نصاب، یونیفارم اور دیگر سہولتوں کی تیاری کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطحی کے جائزہ اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال ممکن نہیں ہے اسی طرح علیحدہ علیحدہ محکمہ کادورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ تعلقہ سطحی پر تحصیلدار دفتر کو متعلقہ ڈیویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ جا کرجائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلبرگہ جنوب حلقہ کے چند مدارس کے بلڈنگس کو فنڈ س مہیا کئے جائینگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن مدارس کو فنڈس کی ضرورت ہے ایسے مدارس کمشنر کے توسط سے درخواستیںتجاویز بھیج سکتے ہیں ۔ حکومت کسی بھی طرح کسی بھی مدرسہ سے لاپرواہی کا مظاہر ہ نہیں کریگی ضرورت محسوس ہو نے پر تمام سہولتوں سے آراستہ کیا جا ئے گا ۔ کیونکہ حیدر آباد کر نا ٹک ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے پاس کافی فنڈس موجود ہیں لیکن کاموں کی تجویز کسی کے پاس سے بھی موصول نہیں ہو رہی ہے ۔ اس طرح ترقی کس طرح ممکن ہے ۔ وزیر موصوف نے کمشنر کے دفتر پہنچ کر سیدھے کمشنر کے چیمبر جاکر بیٹھ گئے لیکن کمشنر رادھا کرشنا غیر حاضر تھے انہوں نے پوچھا کہ کمشنر کہاں ہے اس پر ڈی ڈی پی آئی نے کہا کہ کام کے سلسلے میں چھٹی پر گئے ہیں اس پر قمر الاسلام نے برستے ہو ئے کہا کہ میں ان کو 3دن قبل ہی پیشگی اطلاع دی تھی اس کے باوجود وہ غیر حاضر ہیں اور انہوں نے چھٹی کیوں لی ان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جا ئے گی ۔