دفتر سیاست میں گریجویٹ امیدواروں کے لیے اسٹاک ایکسچینج ملازمتوں کا پروگرام

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بی ایس ای ، ممبئی اسٹاک ایکسچینج جو ہندوستان کے شیر مارکٹ کا ہیڈکوارٹر مانا جاتا ہے اس میں 500 گریجویٹ امیدوار ( بی اے ۔ بی کام ) جو فینانس سکٹر میں دلچسپی رکھتے ہیں پلسمنٹ ٹریننگ پروگرام ادارہ سیاست کے اشتراک سے 11 مارچ صبح دس بجے تا ایک بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا ہے ۔ مسٹر سنتوش اور ایم اے حمید کوآرڈینٹر کے بموجب ممبئی سے ٹریننگ کی ٹیم امیدواروں کا انتخاب کرے گی ۔۔