دفتر سیاست میں تعلیم اور روزگار کی رہنمائی شخصی کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر روزانہ شام 5 تا 7 بجے شخصی کونسلنگ پروگرام رکھا جارہا ہے ۔ اسکول / کالج ، ڈگری پروفیشنل امیدوار اعلیٰ تعلیم ، کورسز کے انتخاب کے ساتھ ملازمت کے حصول کے لیے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی شخصی کونسلنگ کے ذریعہ شکوک دور کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے ماہرین کا پیانل محمد محبوب حسین آزاد اور ایم اے حمید سے اوقات کار میں رجوع ہو کر استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مفت شرکت کرسکتے ہیں ۔۔