دفاعی چیمپئن کیربر کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

نیویارک۔30 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی پلسکووا نے پولینڈ کے مگادا لنٹے کے خلاف 6-2، 6-1 سے آسان کامیابی درج کرلی۔ وہ دوسرے راؤنڈ میں پیراگوئے کی ویرونکا اسپیڈے رایگ اور امریکہ کی نکول گبز کے میچ کی فاتح سے مقابلہ کریں گی جن کے درمیان تیسرا سٹ بارش سے روکنا پڑا۔ اگرچہ خواتین میں سب سے حیران کن شکست کا سامنا سابق چیمپئن جرمنی کے انجلک کیربر نے کیا۔ چھٹی سیڈ کیربر کو جاپان کی غیرسیڈ ناومی اوساکا کے خلاف راست سٹوں میں 3-6، 1-6 سے شکست کھانی پڑ گئی۔ عالمی درجہ بندی میں45 ویں نمبرکی اوساکا کی چوٹی کی10 کھلاڑیوں میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے ۔دیگر مقابلوں میں12 ویں مقام کی جیلینا اوستاپنکو نے لارا ویسینو کو 6-2 1-6 6-1 سے شکست دی لیکن28 ویں سیڈ یوکرین کی لیزا سورینکو کو یاننا وکمئیر نے 6-3 ، 6-1 سے باہرکردیا۔23 ویں سیڈ باربورا سٹراکووا نے جاپان کی مساکی ڈوئي کے خلاف 6-1، 6-3 سے میچ اپنے نام کیا۔