ومبلڈن ۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن میں دفاعی چمپیئن گاربین مگوروزا کو ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں بیلجیم کی ان سیڈڈ علائسن کے خلاف حیران کن شکست ہوگئی ۔وملبڈن کے دوسرے راونڈ میں دفاعی چیمپئن گاربین مگوروزاکا مقابلہ بیلجیم کی ان سیڈڈ پلیئر علائسن تھا،میچ میںگاربین مگوروزا پہلا سٹ تو 5۔7 سے جیت گئیںلیکن دوسرے اور تیسرے سٹ میں علائسن نے حریف کھلاڑی کے خلاف 2-6 اور1-6 سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں نمبر تھری سیڈ ’سمیونا ہیلپ ‘نے چین کی زینگ سائے کو 5-7 اور0-6 سے مات دی۔ مینز ایونٹ میں میرین سلچ کوارجنٹینا کے گوئڈو پیلا کے خلاف 3-6،1-6،4-6،6-7،اور5-7 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے میخائل کوکوچن کے خلاف 4-6، 3-6 اور4-6 فتح حاصل کرکے تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی جبکہ نواک جوکووچ نے ہوروشیو زیبالوس کو باآسانی 1-6، 2-6 اور3-6 سے ہراکر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کی۔دریں اثناء دفاعی چمپیئن راجر فیڈرر نے اپنی فتوحات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی یان لینارڈ اسٹرف کو راست سٹوں میں 6-3 7-5 6-2 سے شکست دی۔فیڈرر نے رواں ٹورنمنٹ کے ابتدائی تینوں مقابلوں میں کوئی سٹ نہیں گنوایا ہے۔